6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:30
فیصل آباد میں تین سالہ بچے کے قتل کے مجرم کو سزائے موت
اے آر وائی - فیصل آباد: فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ محمد ارشد نے تین سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے مجرم کو سزائے موت سنادی۔
عدالت نے مجرم اعظم کو تین سالہ عقیل کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت، عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ تین ملزمان کو بری کردیا۔
مجرم اعظم نے دوہزارآٹھ میں تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں اپنے ہمسائے اسکول ٹیچر ارشد کے تین سالہ بیٹے عقیل کو اغوا کرکے پچیس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تاوان کی رقم نہ ملنے پر اس نے بچے کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی تھی۔