6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:48
نشترکالونی جعلی مقابلہ کیس،عدالت نے چاروں پولیس اہلکار طلب
اے آر وائی - لاہور: لاہور کی سیشن عدالت نے نشتر کالونی میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کیس کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔
عدالت نے نشتر کالونی جعلی پولیس مقابلہ کیس کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کرتے ہوئے ڈی ایس پی بشارت سمیت مقدمے کے ملزمان چاروں پولیس اہلکاروں کو گیارہ جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان شہباز بٹ کو قتل کر دیا گیا تھا۔
چیف جسٹس لاہو ر ہائی کورٹ اعجاز احمد چوہدری کےازخود نوٹس پر پولیس نے ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکاروں کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چالان میں بھی چاروں ملزمان کو جعلی پولیس مقابلےمیں نوجوان کو قتل کرنے کا گنہ گار قرار دیا گیا ہے۔