تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:7

سیالکوٹ:ڈاکٹروں کی غفلت سے نوجوان کی ہلاکت،2ڈاکٹر گرفتار

اے آر وائی - سیالکوٹ: سیالکوٹ میں ڈاکٹروں کی غفلت سے نوجوان کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نجی اسپتال کے دو ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا گیا۔



پولیس ایف آئی آر کے مطابق بیس سالہ نبیل کو فہمیدہ سرفراز اسپتال میں طبی معائنے کیلئے لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مریض اور لواحقین کی مرضی کے بغیر اس کا اپینڈکس کا آپریشن کردیا۔



آپریشن کیلئے بیہوشی کی دوا زیادہ مقدار میں دینے کی وجہ سے وہ دوبارہ ہوش میں نہیں آسکا۔ سیکریٹر ی صحت نے واقعے کی تفصیلی تحقیقات کیلئے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.