تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:36

کراچی: امن کیلئے بلاتفریق کارروائی کی جائے، وزیراعلٰی سندھ

اے آر وائی - کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں قیام امن کیلئے بلاتفریق کارروائی کریں جبکہ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ امن کیلئے وہ اپنا کردارادا کریں۔



وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن امان کے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کراچی کے شورش زدہ علاقوں میں انٹیلی جنس کو مؤثر بنایا جائے جبکہ رینجرز اور پولیس کے گشت میں اضافہ کیا جائے۔



شہر کا امن خراب کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے قیام امن ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.