6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:45
لورالائی:اغواء ہونےوالے سوئس جوڑےکا سراغ نہیں مل سکا
اے آر وائی - لورالائی: بلوچستان کے ضلع لورالائی سے اغواء ہونے والے سوئس جوڑے کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا۔ سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی ڈیرہ غازی خان کے راستے بلوچستان داخل ہوئے تھے لورالائی میں نیگاندہ کے موقع پر ان کی گاڑی سڑک کنارے کھڑی پائی گئی تھی جبکہ دونوں کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا۔
سوئس جوڑے کی بازیابی کے لئے تشکیل دی جانے والی ٹیموں کی تعداد چار سے بڑھا کر سات کردی گئی ہے تاہم اب تک مغویوں کو بازیاب نہیں کروایا جاسکا اور نہ ہی ان کی تلاش میں کامیانی حاصل کی جاسکی ہے۔