7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:22
چیچہ وطنی میں جعلی پیر نے نوجوان کے دونوں پاؤں جلادئیے
اے آر وائی - چیچہ وطنی : چیچہ وطنی میں جعلی پیر نے نوجوان کے دونوں پاؤں جلادئیے۔ چک نمبر10/11 کے نوجوان کو دورے پڑتے تھے ۔ گھر والوں نے گاؤں میں مقیم پیر سے رجوع کیا تو اس نے سجاد ڈوگر کے دونوں پاؤں جلتے ہوئے کوئلوں پر رکھوادئیے جس سے لڑکے کا بایاں پاؤں اور ٹانگ کی کھال بری طرح جل گئی جبکہ دائیاں پاؤں بھی متاثر ہوگیا۔ زخم تو مندمل ہوگئے لیکن بایاں پاؤں پوری طرح مفلوج ہوگیا۔ادھر مقامی پولیس نے جعلی پیر کے خلاف کاروائی کرنے سے معذرت کرلی ہے.
دوسری جانب چیچہ وطنی ہی میں دوران سفر نوسرباز پانچ اہلکاروں کو نشہ آور چیز کھلاکر موبائل فون اور ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کرلے گئے۔یہ اہلکار عوامی ایکسپریس گوجرانوالہ سے نواب شاہ جارہے کہ انہیں نشہ آور چیز کھلاکر بیہوش کردیا اور ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور موبائل فون نکال کرلے گئے۔ بے ہوش اہلکاروں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا