7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:31
لاہور: موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکرا گئی،دو نوجوان جاں بحق
اے آر وائی - لاہور : رنگ روڈ لاہور پر 2 نوجوان موٹر سائیکل سوارتیز رفتاری باعث سڑک کے درمیان لگے کھمبے سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگئے۔ رات گئے شالیمار رنگ روڈ کے رہائشی دو نوجوان 19سالہ احسن اور 22سالہ زوہیب علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ سے گھر جارہے تھے جہاں رنگ روڈ برکی روڈ کے قریب تیز رفتاری کے باعث انکی موٹر سائیکل سڑک کے درمیان میں لگے کھمبے سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔چوکی گلدشت پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔جاں بحق ہونے والے احسن کی دو ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔