تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:19

کراچی: موت کا رقص جاری، 22 افراد نشانہ وار قتل کا شکار

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 22 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

فائرنگ کے تازہ واقعات رات گئے شروع ہوئے اور 9 افراد کو ہلاک کردیا گیا ۔



پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، گارڈن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ گارڈن کے ہی علاقے نبی بخش تھانے کی حدود میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔ گلستان جوہر کے علاقے پرفیوم چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔



محکمہ موسمیات کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کے دیگر واقعات گلشن اقبال، ماڑی پور، اورنگی ٹاؤن، نیپئر، بغدادی، سائٹ، شاہراہ نور جہاں اور سرجانی کے علاقوں میں پیش آئے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقوں قصبہ کالونی، بخاری کالونی اور دیگر مقامات پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ جبکہ کاروبار بھی مکمل طور پر بند ہے۔



پولیس کی جانب سے شرپسند عناصر کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی جبکہ گلستان جوہر کے علاقے میں بھی کشیدگی پائی جاتی ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.