7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:28
کراچی : ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامہ اجلاس طلب کرلیا گیا۔ رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کا بیک وقت اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق لائحہ عمل کااعلان کیاجائےگا۔
اراکین رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ شہر میں حکومت کی عملداری کہیں نظرنہیں آرہی ۔خراب حالات کے باوجود رینجرزاور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔قصبہ کالونی، اورنگی ٹاوٴن، گلفام آباد اوراس کے اطراف کے علاقوں کے عوام کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے والے کوئی نہیں ہے۔اس ساری صورتحال پر رابطہ کمیٹی نے آج سہہ پہرتین بجے ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے۔