7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:56
کراچی: 70 دستی بم برآمد، ناکارہ بنادیئے گئے
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب ڈرم سے ستر دستی بم ملے،جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نےناکارہ بنادیا۔ گلشن اقبال پولیس کے مطابق دستی بم روسی ساختہ ہیں اور نئی حالت میں ہیں۔
پولیس کا کہناتھا کہ دہشت گرد دستی بموں کو کراچی میں استعمال کرنا چاہتےتھے۔ تاہم موقع پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑے نقصان بچالیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔