تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:25

مسافر ٹرینوں کے ساتھ ایکسپریس ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار

اے آر وائی - لاہور: لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرینوں کے ساتھ ایکسپریس ٹرینیں بھی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہیں۔ عوام کو چھ سے سات گھنٹہ انتظار کے بعد بھی علم نہیں ہوتا کہ ٹرین اپنے سفر پر روانہ ہوگی بھی یا نہیں۔



لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچنے کے لیے انتظار کی سخت زحمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔ شور کوٹ سے لاہور، سرگودھا سے لاہور اور قصور سے لاہور آنے والی ٹرین غیر معمولی تاخیر کا شکار ہے اور روانگی یا آمد کا کوئی وقت نہیں دیا جارہا۔



سات ایکسپریس ٹرینیں بھی عام مسافر ٹرینوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔ غوری ایکسپریس چھے گھنٹے، کراچی ایکسپریس دو گھنٹہ، علامہ اقبال ایکسپریس پانچ گھنٹے، کوئٹہ ایکسپریس تین گھنٹہ، جعفر ایکسپریس تین گھنٹہ، فرید ایکسپریس پانچ گھنٹہ جبکہ عوام ایکسپریس کی روانگی کے وقت کا اعلان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.