تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:38

فیصل آباد: آتش بازی کا سامان پھٹنے سے چار بچے جھلس گئے

اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میں زیر زمین چھپایا گیا آتش بازی کا سامان پھٹنے سے چار کمسن بچے جھلس گئے۔ ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے ۔



ذرائع کے مطابق گاؤں کے زمیندار ارشد چٹھہ نے اپنا ڈیرہ آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کو کرائے پر دے رکھا تھا جنہوں نے پولیس چھاپے سے بچنے کے لیے بارودی سامان زمین میں دفن کردیا تھا ۔



آج صبح چند بچے کھیلتے ہوئے اس طرف چلے گئے۔ ایک بچے اس دوران ماچس جلا دی جس کے نتیجے میں آتشبازی کا سامان دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے میں چار بچے مبشر ، نعیم ،بلال اور مبشر بری طرح جھلس گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.