7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:47
خانیوال:رشتہ نہ دینے پر لڑکی پرتیزاب پھینک دیاگیا
اے آر وائی - خانیوال : خانیوال میں رشتہ نہ دینےکی رنجش پرکراچی کے رہائشی نوجوان مزمل نے خانیوال کی کالونی نمبر تین کی رہائشی لڑکی سفینہ بی بی پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی کی ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے ،پولیس تھانہ سٹی نےاس واقعہ کامقدمہ درج کر لیا ہے ۔تاہم ملزم فرار ہو چکا ہے متاثرہ لڑکی کا والد دین محمد انتہائی غریب آدمی ہے ۔