تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:48

کراچی: شہر میں کشیدگی،جامعات میں امتحانات ملتوی

اے آر وائی - کراچی :کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث آج جامعہ کراچی ، جامعہ این ای ڈی اور وفاقی جامعہ اردو میں ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ جامعہ کراچی کی قائم مقام وائیس چانسلر شاہانہ عروج کاظمی کے مطابق پرچے ملتوی کردئے گئے ہیں تاہم انتطامی معاملات کیلئے دفاتر کھلے رہیں گے۔ ملتوی پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



دوسری جانب جامعہ این ای ڈی اور وفاقی جامعہ اردو کے بھی تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے، دونوں جامعات کے ترجمان کے مطابق ملتوی ہونے والے امتحانات آئندہ تاریخوں میں ہوں گے تاہم نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.