8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:33
چنیوٹ میں پنچائت کے فیصلے پر خاتون کے ہاتھ پاؤں کاٹ دئے گئے
اے آر وائی - چنیوٹ : پنچائت کا فیصلہ بدچلنی کے شبہ میں عورت کے ہاتھ ، پاؤں کاٹ دیئے گئے۔ خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔
چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع کلری کی رہائشی شہناز بی بی دختر اللہ بخش قوم ماچھی کی شادی محمداقبال سے ہوئی اور دو بچے پیدا ہوئے لیکن گھریلو حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھااور محمداقبال اپنی بیوی شہناز پر تشدد بھی کیا کرتا تھا۔
گذشتہ روز محمداقبال اور شہناز میں پھر جھگڑا ہوا تو شہناز بی بی نے اس سے طلاق لینے کے لیے وکیل سے رجوع کیا جس کا محمداقبال کو رنج ہوا اور اس نے شہناز پر بدچلنی کا الزام لگاتے ہوئے پنچائت بلوالی جس نے خاتون کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دے دیا۔