تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:17

کراچی: تعلیمی اداروں میں آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی

اے آر وائی - کراچی : شہر کے مخدوش صورتحال کے پیش نظر جامعہ کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی سمیت اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت آج ہونیو الے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں .



جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ملتوی ہونے والے تمام امتحانات کی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائیگا ۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انور احمد زئی کے مطابق انٹر بورڈ کے تحت منعقد ہونیو الے کل کا پرچہ ملتوی کردیا گیا اور نو جولائی کو ملتوی ہونیو الے پرچے تیرہ جولائی کو مقررہ امتحانی مراکز پرلئے جائیں گے جبکہ آج شہر کے مختلف کالجوں میں پریکٹیکل امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں ۔ ،علاوہ ازیں وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرقمرالحق کے مطابق گلشن اقبال کیمپس میں منعقد ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.