تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:23

سی ایس ایس کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان

اے آر وائی - اسلام آباد : فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں سندھ سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح صرف پانچ اعشاریہ سات فیصد ہے۔



فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت سی ایس ایس کا تحریری امتحان چودہ اکتوبر دوہزار دس کو لیا گیا، جس میں مجموعی طور پر چھ سو چالیس امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، جن میں پنجاب سے چار سو چوراسی، سندھ سے سینتیس، خیبرپختونخوا سے اٹھانوے اور بلوچستان سے اٹھارہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ آزادکشمیر سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد تین ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.