تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:23

کراچی: ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ایم ڈی گرفتار

اے آر وائی - کراچی : ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ایم ڈی امیر حسین کوہاٹی کی پراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا، ذرائع کے مطابق انہیں سی آئی اے پولیس نے اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔



ذرائع کے مطابق امیر حسین کوہاٹی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دبئی جارہے تھے۔انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تاہم سی آئی اے پولیس کی جانب سے تاحال ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔ امیر حسین کوہاٹی کی اچانک گمشدگی سے خاندان کے افراد شدید پریشان تھے۔ ان کی جانب سے پولیس سے رابطہ کیا گیا لیکن پولیس نے بھی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.