تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:23

تعلیمی بورڈز کے اختیارات جلدصوبائی حکومت کومنتقل کریں گے

اے آر وائی - کراچی : صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے سندھ کی تمام جامعات اور تعلیمی بورڈز کے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل کر دیئے جائیں گے، اس حوالے سے جلد آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔



اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے تین صوبوں میں تعلیمی بورڈز کے اختیارات صوبائی حکومتوں کے پاس ہیں۔ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں یہ اختیارات گورنر کے پاس ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے اس ضمن میں ایک بل بھی سندھ اسمبلی میں زیر التواء ہے۔قائم مقام گورنر سندھ تعلیمی بورڈز کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد صوبائی حکومت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ اس معاملہ کو سندھ اسمبلی میں لایا جائے یا قائم مقام گورنر سندھ کی جانب سے آرڈنینس جاری کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.