10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
کراچی: فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں2خواتین سمیت4افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے۔
پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ سے جس کے نتیجے میں سیاسی جماعت کا کارکن عبدالواحد جاں بحق ہوگیا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کاروبار بند کرادیا گیا اور علاقے میں کشیدگی رہی ۔ گلشن اقبال کے علاقے قائداعظم کالونی میں شرپسندوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔
ماڑی پور کے علاقے میں اسلم بنگالی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا بوٹ بیسن کے علاقے سے خاتون کی بوری بند لاش ملی اور ڈاک کے علاقے میں شوہر کے ہاتھوں خاتون کا قتل ہوا۔