10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
لاہور : پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق
اے آر وائی - لاہور : لاہور کے علاقے ملت پارک میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 22سالہ آصف ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس آصف کو گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر ہفتہ کی صبح 10بجے حراست میں لے کرتھانہ گئی بعد میں 3بجے کے قریب پولیس نے آصف کی موت کی اطلاع گھر والوں کو سنا دی۔
آصف کی والدہ اور اہل علاقہ آصف کی موت کا ذمہ دار پولیس کو ٹھہرا رہے ہیں جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ متوفی آصف نشئی تھا اسکی طبیعت اچانک حوالات میںخراب ہوئی جسے طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں دم توڑگیا لاش مردہ خانہ جمع کروا دی ہے موت کے اصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد ہی واضح ہوں گے۔