10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
پی بی 26 ضمنی انتخاب:پی پی کے عبدالرحمان جمالی کامیاب
اے آر وائی - جعفرآباد: بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی چھبیس جعفرآباد ،دو کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عبدالرحمن جمالی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔ بلوچستان اسمبلی کے اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ ترپن ہزار سات سو تھی۔ الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں چھیاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے تھے۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا الیکشن میں چھبیس امیدواروں نے حصہ لیا۔
الیکش کمیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی بی چھبیس جعفرآباد دو کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عبدالرحمن جمالی نے اکیس ہزار نو سو ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر نعیم کھوسہ نے نو ہزار دو سو ترہتر ووٹ لئے ۔میر عبدالرحمن جمالی سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کے چھوٹے بھائی ہیں جو دوسری مرتبہ اس حلقے سے کامیاب ہوئے ہیں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب بائیس فیصد رہا۔