10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:22
کراچی: قتل و غارت کے بعد معمولات زندگی بحال
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں کئی روز کی قتل و غارت اور بدامنی کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔اورنگی ٹاؤن ,کٹی پہاڑی قصبہ کالونی میں رینجرز کا مکمل کنٹرول ہے، اور ان علاقوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
لوگوں نے کئی روز کی بدامنی کے بعد سکون کا سانس لیا، بدامنی کے بادل چھٹ گئے اور آج بازاروں میں نکلے اور خریداری کی۔ ان علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا گشت جاری ہے اور سر پسند عناصرپر نظررکھی جارہی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ امن قائم ہونے پر انھوں نے سکون کا سانس لیا پے، جبکہ کچھ خواتین نے علاقے میں کھانے پینے کی چیزوں کی عدم دستیابی کا شکوہ کیا۔