10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:50
سکھر:گیس پائپ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9ہوگئی
اے آر وائی - سکھر : روھڑی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس پائپ کے دھماکے سے ایک ہی خاندان کے جھلس کر زخمی ہونے والے دس افراد میں سے اب تک نو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
حکومت اور سوئی گیس کمپنی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ کوئی بھی اس متاثرہ خاندان کی مدد کو تیار نہیں ہے۔ جبکہ سوئی گیس انتظامیہ کو جھلسنے والے خاندان کے سربراھ غلام شبیر نے چار روز قبل شکایت درج کرائی تھی کہ آپ کی پائپ لائن سے گیس کا اخراج ہورہا ہے۔
سوئی گیس انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث حادثہ پیش آیا۔ مقامی سیاسی وسماجی تنظمیوں نے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔