10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:42
خیرپور:زمین کےتنازعہ پردوگروپوں میں تصادم،ایک ہلاک دوزخمی
اے آر وائی - خیرپور : خیرپور میں پیر پگاڑا کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر راجہ سائیں اور مقامی وڈیرے اسد کھورو کے گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازعے پر حر جماعت کے رہنما فقیر اربیلو کٹپر ہلاک اور دو افراد ذخمی ہوگئے ہیں۔
واقعے کے بعد مقتول فقیر محمد نواز عرف اربیلو کٹپر کی لاش درگاہ شریف پیر جو گوٹھ لائی گئی جہاں حر جماعت کے سینکڑوں افراد فقیر محمد نواز کی میت کاآخری دیدار کیا ۔گزشتہ چار روز سے خیرپور کے کچے کے پھلو کے علاقے میں اراضی کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے جس میں تین روز کے دوران ایک ہی گروپ کے دو افراد قتل اور تین افراد زخمی ہو چکے ہیں۔