11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:55
سندھ میں کمشنری نظام کے تحت نئی ضلعی حد بندی کا اعلان
اے آر وائی - کراچی : کمشنری نظام کی بحالی کے بعد سندھ وزیر اعلیٰ ہاؤس نے کراچی،حیدرآباد ، سکھر،میرپور خاص اور لاڑکانہ ڈویژن کی دوہزار ایک سے قبل کی ضلعی حدبندی بحال کردی ۔ حکومت سندھ کے اعلامیےکےمطابق کراچی ڈویژن ضلع جنوبی،شرقی،غربی، وسطی اور ملیر پر مشتمل ہوگا۔
حیدرآباد ڈویژن میں دادو،ٹھٹہ،بدین ،جامشورو،مٹیاری،ٹنڈومحمد خان اور ٹنڈو الہ یار شامل ہوں گے۔ سکھرڈویژن خیرپور، گھوٹکی، نوشہروفیروزاور بینظیرآباد پر مشتمل ہوگا۔ اسی طرح میرپورخاص ڈویژن،لاڑکانہ ڈویژن کی بھی لوکل گورنمنٹ دوہزار ایک سے قبل کی حیثیت بحال کردی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے محمد حسین سید کو کمشنر کراچی نامزد کردیا ہے۔پانچوں ڈویژنز میں موجود ڈی سی اوز کو کمشنر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔