تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:54

لاہور:سبزی منڈی شہرکے باہرمنتقل کرنے پرآڑتھیوں کا مظاہرہ

اے آر وائی - لاہور: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سبزی اور فروٹ منڈی زبردستی شہر سے باہر منتقل کرنے کیخلاف آڑتھیوں نے پرتشدد مظاہرہ کیا اور دوٹرکوں کوآگ لگادی۔پولیس نے سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا۔



پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور شیلنگ کی۔آڑتھیوں نے ڈنڈوں اور پتھروں کااستعمال کیا اورپولیس کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ گلبرگ ٹاوٴن کی انتظامیہ نے آڑھتیوں کو شہر سے باہر منتقل کی گئی منڈی جانے کی ہدایت کی جس پر آڑھتی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے سٹی ڈسٹرکٹ کے دو ٹرکوں کوآگ لگادی۔



ڈنڈا اور لاٹھی بردار مظاہرین نے لاہور برج مکمل طور پر بلاک کردیا جس سے قصور سے آنے والی ٹریفک بلاک ہوگئی۔ کوٹ لکھپت فروٹ منڈی سے کچھ فاصلے پر شریف برادران کی نجی رہائش گاہ بھی موجود ہے جہاں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جاتے ہیں۔



بعدازاں پولیس کی اضافی نفری آنے کے بعد مظاہرین پر دوبارہ شدید لاٹھی چارج ،شیلنگ اورہوائی فائرنگ کی گئی جس سے مظاہرین منتشرہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.