11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:17
کراچی: آگرہ تاج کالونی میں بدامنی کیخلاف مظاہرہ
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے ماری پور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ علاقے میں متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ سے آج چار افراد زخمی ہوگئے۔
احتجاج کے دوران ماری پور روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ علاقے کے مکین فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔ دوسری جانب ماڑی پور روڈ پر آج صبح دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔