11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:4
سرفراز شاہ قتل کیس: جسٹس عرفان کا درخواست کی سماعت سے انکار
اے آر وائی - کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عرفان خان نے سرفراز شاہ قتل کیس انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔ عدالت نے مقدمہ جسٹس اطہر سعید کی عدالت میں منتقل کر دیا ہے جہاں تیرہ جولائی کو درخواست کی سماعت ہوگی۔
رینجرز کے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ سرفرازشاہ کیس سیشن کورٹ منتقل کیا جائے کیونکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو اس مقدمے کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔
ادھر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز اہلکاروں کا اسلحہ اور گاڑی کی واپسی سے متعلق درخواست پر فریقین کے دلائل کی سماعت مکمل کر لی۔