تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:21

کراچی:دوروز امن کے بعد پھر فائرنگ،لیاری میں کشیدگی

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں دوروز امن کے بعد مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔آگرہ تاج کالونی میں گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے ماری پور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ علاقے میں متحارب گروپوں کی بس پر فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے۔



احتجاج کے دوران ماری پور روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ علاقے کے مکین فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔



دوسری جانب موسی لائن،کھڈا مارکیٹ،نیاآباد کے عوام شدید فائرنگ کے باعث گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ ٹاور، جونا مارکیٹ، جوڑیا بازار، صرافہ بازار، کھڈا مارکیٹ، لی مارکیٹ سمیت دیگر علاقے فائرنگ کے باعث بند ہوگئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.