11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:49
سندھ اسمبلی:ایم کیوایم نے پانچ تحاریک التواءجمع کرادیں
اے آر وائی - کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال ، لوڈشیڈنگ سمیت دیگر امور پر بحث کیلئے سندھ اسمبلی میں پانچ مختلف تحریک التواءجمع کرادی۔
تیرہ جولائی سے شروع ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک التواء میں گیس کی لوڈشیڈنگ ، بندوں میں شگاف ، غذائی اجناس میں اضافہ سمیت دیگر امور پر بحث کیلئے تحریک التواءجمع کرائی گئی ہے۔ ان تحریک التواءپر بحث کی اجازت اسپیکر کی منظوری کے بعدسندھ اسمبلی کے ایوان میں ہوسکیں گی ۔