11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:11
لعل شہباز عرس: ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگانے کا عدالتی حکم
اے آر وائی - لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان ریلویز کو ہدایت کی ہے کہ لعل شہباز قلندر کے عرس کیلئے معمول کی ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگائی جائیں تاکہ زائرین عرس میں شرکت کرسکیں۔
درخواست گزار جھولے لعل ایسوسی ایشن نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ریلوے ہر سال لعل شہباز عرس کے لیے خصوصی ٹرین سروس فراہم کرتا ہے لیکن اس سال یہ سروس فراہم نہیں کی جارہی۔
جبکہ ریلویز نے عدالت کو بتایا کہ ریلوے کی موجودہ مالی حالت کی وجہ سے عرس کے لیے خصوصی ٹرین سروس فراہم نہیں کی جاسکتی،ریلوے کی جانب سے گزشتہ چھ ماہ میں بند کی جانے والی ٹرینوں کا ریکارڈ بھی پیش کیا گیا۔