11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:20
کراچی پورٹ ٹرسٹ لینڈ اسکینڈل،قائمہ کمیٹی نے تفصیلات طلب کرلی
اے آر وائی - اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پورٹس اینڈ شپنگ نے کرا چی پورٹ ٹرسٹ کی زمین ہاؤسنگ سوسائٹی کو لیز پر دینے کا نوٹس لیتے ہوئے پلاٹ لینے والوں کی فہرست ایک ہفتے میں طلب کر لی۔
قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئر مین رانا محمو د الحسن کی زیر صدارت ہوا جس میں کرا چی پورٹ ٹرسٹ کی زمین کو لیز پر دینے اور کمرشل مقا صد سے ہٹ کر استعمال کرنے کا معا ملہ زیر غو ر آیا۔
اجلاس کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حکا م نے بتا یا کہ وفاقی حکومت کی باضابطہ اجازت سے ایک سو تیس ایکڑ زمین تین مراحل میں بارہ پیسے فی مربع گز پر ہاؤسنگ سوسائٹی کو دی گئی۔ دوسری جانب ہائوسنگ سوسائٹی کی زمین پر سندھ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں حق ملکیت کا دعویٰ کر رکھا ہے۔