تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:39

کراچی:بلدیات، سروسزاورپولیس کی ازسرنوتشکیل کیلئےکمیٹیاںقائم

اے آر وائی - کراچی: سندھ حکومت نے لینڈ ریوینیو ترمیمی آرڈیننس کے بعد محکمہ پولیس، بلدیات اور سروسز کی ازسرنو تشکیل کیلئے تین کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔



پولیس کی ازسرنو تشکیل کیلئے قائم کی گئی کمیٹی ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، جس کے ارکان میں سیکریٹری سروسز، آئی جی سندھ، اسپیشل سیکریٹری فنانس، ایڈیشنل سیکریٹری قانون ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ شامل ہیں۔



محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی تشکیل نو کیلئے سیکریٹری سروسز اور دس دیگر ممبران جبکہ محکمہ بلدیات کی تشکیل کیلئے سیکریٹری سروسز پر ہی مشتمل ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.