11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:53
حمزہ شہباز کو مزید سیکیورٹی درکار، پنجاب پولیس کا انکار
اے آر وائی - لاہور : وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو لاہور پولیس نے اضافی نفری دینے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب حمزہ شہباز کی جانب سے اس کی تردید کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے لاہور پولیس سے ایلیٹ فورس کے جوان محمد اکرم کو اپنی سیکورٹی کے لیے مانگا، جس پر پولیس حکام نے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا حمزہ شہباز کے پاس پہلے ہی تیرہ اہلکاروں کے ساتھ اضافی نفری موجود ہے، اس لئے مزید اہلکار فراہم نہیں کئے جاسکتے۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس میں ایلیٹ فورس کے جوانوں کی تعداد نو سو پچھتر ہیں، جن میں سے چھ سو پچھتر مستقل بنیادوں پر وی وی آئی پی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں، اکیاون اہلکار ایس پی مجاہد کے پاس ریزرو ہیں۔ سو اہلکار کورسز پر اور کچھ چھٹیوں پر ہیں۔ باقی بچے ایک سو دو ایلیٹ اہلکار، تو ان کے کاندھوں پر لاہور کے شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داریاں ہیں، جو دو شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔