تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:2

سابق کراچی شہری حکومت اور اٹھارہ ٹاؤنز کے اکاؤنٹس منجمند

اے آر وائی - کراچی: سندھ حکومت نے سابقہ شہری حکومت اور کراچی کے تمام اٹھارہ ٹاؤنز کے اکاؤنٹ منجمد کردیئے گئے ہیں جبکہ کمشنر کراچی نے تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو آئندہ ہدایات تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔



محکمہ بلدیات کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے متعلقہ بینکوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ نئے احکامات تک اکاؤنٹس منجمد رہیں گے۔ دوسری جانب کمشنر کراچی محمد حسین سید نے سابقہ ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں رین ایمرجنسی اور شب برات پر قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔



انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران عوام کی فلاح کے تمام کاموں میں رکاوٹ نہ آنے دیں غفلت و لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.