تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:22

روہڑی: پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ، راہ گیر بچی جاں بحق

اے آر وائی - روہڑی: سکھر ڈویژن میں پولیس مقابلوں اور جرائم کی مختلف وارداتوں میں دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔



روہڑی کے علاقے کندھرا میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔ بکہ واریتڑ کے علاقے میں پولیس نے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی۔ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔



خیر پور کے علاقے ببر لو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ تھانہ بی سیکشن کے حدود میں ا یک شخص سے موٹر سائیکل چھین لی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.