11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:41
فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں فائرنگ،صحافیوں پر تشدد
اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میں شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ ن سٹی کا صدر نامزد کرنے پر نکالی گئی ریلی میں اسلحے کی نمائش کی گئی جبکہ صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا .
شدید ہوائی فائرنگ سےخوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی رہی۔ بعد میں چوک گھنٹہ گھر میں جلسہ کے دوران بھی فائرنگ کی گئی۔ اس دوران کوریج کرنے والے ٹی وی چینلز کے کیمرہ مینون اور صحافیوں کیساتھ مسلم لیگ کے کارکنوں نے بدتمیزی کی اور انہیں کوریج سے روکا۔