تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:55

کراچی:رحمان ملک کی یقین دہانی ،کچھی رابطہ کمیٹی کا دھرنا ختم

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے لیاری میں کارکن کی ہلاکت پر کچھی رابطہ کمیٹی نے دھرنا دیا تاہم وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے ملاقات اور یقین دھانیوں کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا، رحمان ملک نے کہا کہ شورش زدہ علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جائے گا ۔



کچھی رابطہ کمیٹی کے وفد سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔رینجرز اور پولیس کو جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کردی ہیں۔ شہری امن و امان کی بحالی میں رینجرز اور پولیس کا ساتھ دیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.