12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:17
بھٹہ ٹھیکیدار نے محنت کش کے دو کمسن بچے اغواء کر لیئے
اے آر وائی - مظفر گڑھ: مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں بھٹہ ٹھیکیدار نے محنت کش کے دو کمسن بچے اغواء کر لیئے پولیس کا سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی سے انکار۔
علی پور کے نواحی علاقہ فتح پور روڈ بستی آک والا کارہائشی محنت کش غلام عباس دمہ اور ٹی بی کا مریض ہے اور بھٹہ پر کام کرتا ہے ۔ بھٹہ کے ٹھیکیدار عاشق حسین نے تین ماہ قبل محنت کش غلام عباس کے دو کمسن بچوں دس سالہ سلیم اور بارہ سالہ وسیم عباس کو کام دلوانے کے بہانے اغواء کر لیا تھا اور تاوان کا مبالبہ کیا جس پر محنت کش غلام عباس گھر کا سامان فروخت کر کے پینتالیس ہزار روپے گجرات جا کر ادا کیئے ۔ بعد ازاں اغواء کار ٹھیکیدار نے مزید پانچ لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا اور غلام عباس کو بھی قید کر لیا موقع پاکر غلام عباس فرار ہوکر علی پور پہنچا اور پولیس کو صورت حال سے آگاہ کیا لیکن پولیس نے سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے انکار کر دیا مطلوم باپ نے وزیراعلی پنجاب اور پولیس اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کے چبوں کو بازیاب کروایا جائے۔