تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:48

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو اڑانے کی کوشش

اے آر وائی - ڈیرہ مرادجمالی : ڈیرہ مرادجمالی کے قریب لعل شاہ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ٹرین کو بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش پانچ بوگیاں اورانجن پٹڑی سے اتر گئیں ڈرائیورسمیت پانچ مسافر زخمی ہو گئے ۔



پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب لعل شاہ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ٹرین کو ریمورٹ کنٹرل بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں دھماکہ سے چارفٹ ریلوے ٹریک جبکہ ایمرجنسی بریک لگانے سے دوسوفٹ ریلوے ٹریک متاثرہوا اورپانچ مسافر زخمی ہوئے دھماکہ میں پانچ سے چھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔



پولیس اورسکیورٹی فورسز کو علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی پولیس نے دھماکے کے مقام کے قریب سے ریمورٹ کنڑول بھی برآمد کرلیا جبکہ جائے وقوعہ پر کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ،ڈی ،پی،او سمیت کوئی اعلیٰ حکام موقع پر نہ پہنچ سکے جبکہ دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.