تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:15

ٹیکسلا:زمین کے تنازع پر فائرنگ، چار افراد جاں بحق

اے آر وائی - ٹیکسلا : ٹیکسلا میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 11سالہ معصوم بچی سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔



واقعہ ٹیکسلا کے علاقے ڈھوک سیدوں میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازعے پر مخالفین نے شدید فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں سالہ فائزہ،فیضان ، عارف اور وارث جان بحق ہو گئے۔



واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور جابحق ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی۔ ڈی ایس پی ٹیکسلا راجہ طیور نے اے آر وائی کو بتایا کہ واقعہ زمین کا تنازعہ ہے دونوں فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.