تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:51

کراچی: 8 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں3 افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں گزشتہ آٹھ گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نیپیئر تھانے کی حدود لی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔



جمشید کوارٹر تھانے کی حدود جہانگیر روڈ نمبر ایک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک جبکہ چاکیواڑہ تھانے کی حدود بہار کالونی کے قریب کپڑوں کے گودام کے سامنے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کپڑے کے گودام کا مالک تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.