تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:52

آمرانہ قوانین منظور نہیں کریں گے،فیصل سبزواری

اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہاہےکہ ایم کیوایم نے جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے حکومت کے آمرانہ اقدام کے خلاف اپوزیشن میں بیٹھنے کافیصلہ کیا ۔اسمبلی میں آمرانہ قوانین منظور کئے گئے ۔ پیپلزپارٹی والے گڑھی خدابخش جاکر پوچھیں کہ ضیاء کا کالاقانون منظور ہے یانہیں۔



اسمبلی کےاجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نےکہاکہ ایم کیوایم نے اجلاس کی درخواست کی ، مگر اسپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔جمہوریت کانام لینے والوں نے آمریت کی انتہا کردی ۔ وزراء کے استعفے منظور کئے ۔ گورنر سندھ کا استعفی بھی منظور کیاجائے ۔انھوں نے کہا کہ کمشنری نظام سے پورے صوبے کے عوام متاثر ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.