15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:52
شہید پولیس اہلکاروں کے قریبی عزیزوں کیلئے ملازمت کا حکم
اے آر وائی - لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے جی پی او بم دھماکوں میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو ملازمتیں نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹادی۔
محکمہ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ قوانین کے تحت صرف شہداءکے بچوں کو ملازمتیں دی جاتیں ہیں، ان کے قریبی عزیزوں کو نہیں۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ پالیسی میں تبدیلی کی جائے اور جن شہداء کی اولاد نہیں یا کم عمر ہے تو انکے قریبی عزیزوں کو بھی ملازمتیں دی جائیں۔