تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:52

پنجاب : رمضان میں خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ

اے آر وائی - لاہور : پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں شہریوں کو معیاری اور سستے داموں اشیائے صرف کی فراہمی کے لئے خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبہ بھر میں مستحق افراد کو پانچ سو مفت دسترخوانوں پر افطار کی سہولت مہیا کی جائے گی۔



اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خصوصی پیکیج کے تحت عام مارکیٹوں اور رمضان بازاروں میں اعلیٰ معیار کا آٹا، چینی اور گھی رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جائے گا، صوبہ میں گیارہ سو چھہتر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعینات کرنے کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو بھی متحریک کیا جائے گا۔



شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مستحق افراد کو رمضان دسترخوانوں پر افطار کی مفت سہولت حاصل ہوگی، یہ دسترخوان کچی آبادیوں، صنعتی علاقں، بس اڈوں اور محنت کشوں کی بستیوں میں رمضان دستر خوان لگائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.