تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8

نظام کی تبدیلی سےبہتراندازمیں عوام کی خدمت ہوگی،کمشنر کراچی

اے آر وائی - کراچی: کمشنر کراچی محمد حسین سید نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی سے عوام کی خدمت مزید بہتر انداز میں ہوگی۔ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ امن وامان کی بحالی و مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریاں لگائیں۔



ڈپٹی کمشنروں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے محمد حسین سیدکا کہنا تھا کہ شب برات سے قبل شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنرز علمائے کرام سمیت مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ افراد اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کے ساتھ ملاقاتیں کرکے امن عامہ کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.