تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8

کراچی:وفاق سے منتقل ہونے والے اسپتالوں کے ملازمین کا احتجاج

اے آر وائی - کراچی: وفاق سے منتقل ہونے والے کراچی کے تینوں اسپتالوں کے ملازمین اور سیکریٹری صحت سندھ رضوان احمد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد ملازمین نے شدیداحتجاج کیا۔



قومی ادارہ برائے امراض قلب ، قومی ادارہ برائے اطفال اور جناح اسپتال کے ملازمین نے ان اسپتالوں میں بننے والے بورڈ آف گورنرز کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ملازمین کا موقف تھا کہ چند افسران اپنے مفادات کیلئے اسپتالوں کا کنٹرول حکومت سندھ کے بجائے اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔



ملازمین کی سیکریٹری صحت رضوان احمد سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ بعد میں سیکریٹری صحت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کسی ملازم کی ملازمت ختم نہیں کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.