19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8
کراچی:دہشت کاراج،پٹرول پمپس بند،ٹرانسپورٹ غائب
اے آر وائی - کراچی : سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف بیان کے بعد کراچی سمیت ملک بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے ۔
کراچی میں شدید فائرنگ سے کاروبار زندگی معطل ہوگیا ۔ فائرنگ کے واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ مختلف علاقوں میں سولہ گاڑیوں کو نذر آتش کر دیاگیا۔ جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز ، ہوٹل اور صبح کھلنے والی دکانیں بند ہیں ۔ ٹرانسپورٹرز نے سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ سے گاڑیاں بند کرنے کا اعلان کیاہے ۔ ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے۔
شہر میں کسی حد تک کرفیو کا سماں ہے۔ آل کراچی تاجر اتحاد نے ذوالفقار مرزا کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مارکٹیں بندرکھنے کا اعلان کیا ہے۔ شہر کے تمام اہم کاروباری مراکز بند ہیں۔ مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز گشت کررہے ہیں ۔