تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:9

ذولفقار مرزا کے بیان کے بعد ہنگامہ،8 افراد ہلاک، 20 زخمی

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کے موقعے پر سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف بیان کے بعدکراچی سمیت ملک بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔



کراچی میں شدید فائرنگ سے کاروبار زندگی معطل ہوگیا ۔فائرنگ کے بعد پیٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشن ،ہوٹل اور دکانیں بند ہوگئیں ۔کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد ہلاک 20 زخمی ہوگئے ،جبکہ 16گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے ، جبکہ شہر بھر میں فائرنگ اور جلائو گھیرائو کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.